کوئٹہ ۔ جامعہ ۔ لاہور کے مقام دھرم پورہ کے مومنین اور ادارہ التنزیل کی مشترکہ کوششوں سے مصطفی آباد میں قرآن سنٹر قائم کر دیا گیاہے جس کی افتتاحی تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی ۔اس موقع پر ادارہ کے مسئول سید سجاد نقوی کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کی تعلیمات قرآن و سیرت محمد و آل محمد(ص) کے مطابق تربیت کرنا وقت کا تقاضہ اور ہمارا اولین فریضہ ہے انہوں نے ادارہ کے تحت قرآنی سنٹر کے قیام کے مقصد سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ جدید عصری تقاضوں کے مطابق طلبا و طالبات کی قرآنی تربیت معارف قرآن کی نشر و ترویج کے سلسلہ کو جاری رکھنا ہے قرآن سنٹر میں ایک درجن سے زائد طلبا ء باتجربہ اساتذہ سے معارف قرآن و اہل بیت علیہم السلام کی تعلیم حاصل کرہے ہیں ۔افتتاحی تقریب میں درجنوں مومنین نے شرکت کی۔