کوئٹہ -(جامعہ) پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے اسپنی روڈ لاء کالج کے پرنسپل بیرسٹر امان اللہ کی گاڑی پر اس وقت فائرنگ کر دی جب وہ اپنے گھر سے کالج جا رہے تھے۔ انہیں فوری طور پر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر ہلاک ہو گئے
۔ تاحال کسی شخص یا گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ صوبائی حکام نے قتل کے اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ بلوچستان کے وکلا نے بیرسٹر امان اللہ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے بدھ کے روز عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ بھی کیا ہے۔