تصویری رپورٹ: محمد علی کلے کی تشیع جنازہ

3_575a77f556925کوئٹہ -(جامعہ) کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کینٹکی کے شہر لوئی ویلی میں دنیا کے عظیم باکسر محمد علی کلے کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی جس میں دنیا بھر سے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ محمد علی کلے کا 4 جون 2016 کو 74 برس کی عمر میں انتقال ہوگيا تین مرتبہ ہیوی ویٹ چیمپیئن شپ جیتنے والے عظیم باکسر محمد علی ایک طویل عرصے سے سانس کی بیماری میں مبتلا تھے۔ واضح رہے کہ محمد علی 17 جنوری 1942 میں امریکہ میں پیدا ہوئے اوران کا نام کیسیئس مارسیلس کلے جونیئر تھا، 1964 میں اسلام قبول کرنے کے بعد ان کا نام محمد علی رکھا گیا۔ محمد علی نے کھیل کے علاوہ امریکہ میں سیاہ فام آبادی کے حقوق کے لئے بھی نمایاں کام انجام دیئے۔

0_575a77f2c0f75 20_575a78044c93a 10_575a77fa421c2 2_575a77f3f25be 1_575a77f34f090



دیدگاهها بسته شده است.