کوئٹہ -(جامعہ) کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کے مطابق ملک میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں 29 پاکستانیوں سمیت 823 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جب کہ دیگر گرفتار ہونے والے افراد میں سے 19 بھارتی،18 افریقی، 3 یورپی، 2انڈونیشین اور 6 فلپائنی سمیت دیگر ممالک کے شہری شامل ہیں۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے دہشت گردوں سے تعلق کے شبے 117 کے قریب بینک اکاؤنٹس کو بھی منجمد کر دیا ہے جن سے دہشت گرد گروپوں کو پیسے فراہم کیے جاتے تھے جب کہ حکومت دہشت گردوں کو فنڈنگ روکنے کے لیے دیگر ذرائع کے خلاف بھی تمام تر کوششیں کررہی ہے۔ واضح رہے کہ سعودی رجیم عالم اسلام مین تکفیری دہشت گرد گروپون کی پشت پناہی کرتی ہے، جن میں داعش سرفہرست ہے۔