زینبیہ بم دھماکوں کا ذمہ دار کون

n00063262-sکوئٹہ -(جامعہ)  کی رپورٹ کے مطابق شام کی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے چیئرمین کے نام دو الگ الگ مراسلوں میں کہا ہے کہ شام میں عوام کا قتل عام اور دہشت گرد گرہوں کے مجرمانہ اقدامات، ترکی، قطر اور سعودی عرب جیسے ملکوں کی مالی اور اسلحہ جاتی حمایت کے نتیجے میں انجام پا رہے ہیں۔

شام کی وزارت خارجہ کے مراسلوں میں آیا ہے کہ دمشق اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرے اور عالمی امن و سلامتی کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرتے ہوئے دہشت گردوں اور دہشت گردی کی حمایت کرنے والے ملکوں کے خلاف کارروائی کرے۔

قابل ذکر ہے کہ ہفتے کے روز شام کے دارالحکومت دمشق کے نواح میں واقع حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے روضے کے قریب ہونے والے دو بم دھماکوں میں درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔ دہشت گرد گروہ داعش نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ شامی فوج نے ہفتے کے روز شمال مغربی صوبے حماہ کے مزید علاقوں پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ ادھر شمال مشرقی صوبے رقہ میں شامی فوج کی کارروائی کے دوران کم سے کم آٹھ داعشی مارے گئے ہیں جبکہ متعدد کو شامی فوج نے گرفتار کرلیا ہے۔



دیدگاهها بسته شده است.