پشاور:گرفتار دہشتگرد کا خودکش حملوں میں ملوث ہونے کا اعتراف

l_189703_024921_updates

پشاور:گرفتار دہشتگرد کا خودکش حملوں میں ملوث ہونے کا اعتراف

جامعه(کوئٹہ)  کی رپورٹ کے مطابق پشاور کے حاجی کیمپ بس اڈے سے گرفتار کالعدم تنظیم دہشت گرد نےمولانا فضل الرحمان کے گھر پر راکٹ حملے سمیت کئی خود کش حملوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

گزشتہ روز حاجی کیمپ بس اڈے سے گرفتار ہونے والا دہشت گرد جواد اکرم کالعدم تنظیم کا اہم رکن نکلا، جس کے سر کی قیمت خیبر پختونخوا حکومت نے 10 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی۔

ملزم جواد اکرم نے تحقیقات کے دوران مختلف جرائم کا اعتراف کیا ہے جس میں سال 2007 ءمیں مولانا فضل الرحمان کے گھر راکٹ حملہ، سال 2012 میں ڈیرہ اسماعیل خان میں ماتمی جلوسں پر بم حملہ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈی آئی خان کے دفتر پر دو خود کش حملے اور ڈی ایس پی ڈی آئی خان پر خود کش حملہ شامل ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزم فرقہ وارانہ دہشت گردی میں بھی ملوث ہے۔



دیدگاهها بسته شده است.