چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ ایران کے دورہ پر پہنچ گئے

صدر حسن روحانی سے پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات**اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی سے پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے دو طرفہ تعلقات باہمی امور کے بارے میں ملاقات اور گفتگو کی۔ صدر حسن روحانی نے اس ملاقات میں پاکستان کی امن و سلامتی کو ایران کی امن و سلامتی قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی ہر ممکن مدد کرنے کے لئے تیار ہے۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردی ایک عالمی خطرہ ہے اور اس کا خاتمہ باہمی اتحاد اور تعاون کے ذریعہ ہی ممکن ہے۔ انھوں نے کہا کہ بعض غیر علاقائی طاقتیں خطے کے امن و ثبات کو درہم و برہم کرنا چاہتی ہیں اور دونوں برادر اور اسلامی ممالک کو دمشنوں کے شوم منصوبوں سے آگاہ اور باخبر رہنا چاہیے اس ملاقات میں جنرل باجوہ نے ایران کو پاکستان کا دوست ، برادر اور ہمسایہ ملک قراردیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ دفاعی شعبہ میں تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے جنرل باجوہ نے پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف پاکستانی فوج کے آپریشن اور قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی قربانی پیش کی ہے۔

23172480_322226408244813_2152773677962694961_n

23172760_322226431578144_1348272436627488372_n

23231608_2001402983417861_624480938252115349_n



دیدگاهها بسته شده است.