پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، جعلی دودھ کے 6 ٹینکر پکڑے گئے

481662_54250686

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، جعلی دودھ کے 6 ٹینکر پکڑے گئے

 

لاہور:  پنجاب کے مختلف اضلاع میں فوڈ اتھارٹی نے کریک ڈاون کرتے ہوئے اوکاڑہ سے لاہور آنے والے جعلی دودھ کے 6 ٹینکر پکڑے گئے، 18 ہزار لیٹر دودھ تلف کر دیا گیا۔

جعلی دودھ کی سپلائی چین کے خاتمے کے لیے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر مختلف اضلاع میں ناکے لگائے گئے۔ 30 ٹینکروں میں موجود 1 لاکھ 5 ہزار لیٹر دودھ کے جدید لیکٹو سکین مشینوں سے ٹیسٹ کیے گئے تو 6 ٹینکروں میں جعلی دودھ پایا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطابق دودھ میں کیمیکل، پاوڈر، یوریا کھاد اور بناسپتی گھی کی ملاوٹ پائی گئی۔ کیپٹن (ر) محمد عثمان نے بتایا کہ 2 روز قبل قصور سے لاہور آنے والا 4 ٹینکروں میں 15 ہزار لیٹر جعلی دودھ پکڑا تھا۔ پکڑے جانے والے ڈرائیوروں سے ویجیلنس سیل نے تفتیش کے دوران مزید سپلائرز کا پتہ لگا کر کامیاب ناکے لگائے تھے۔



دیدگاهها بسته شده است.