شهداء هماری زندگی کی محفل کے چراغ هیں اور اُن کے خاندانوں کا خیال رکھنا ، اُنکی ضروریات کو پورا کرنا هماری دینی واخلاقی ذمّه داری هے ۔
لھذا اِسی ذمّه داری کو نبھانے کے لئے 2019 _ 04 _ 26 کو امام جمعه کوئٹه علامه محمد جمعه اسدی ھزارگنجی میں شهید هونے والے شهداء کے خاندانوں سے ملاقات کے لئے هزاره ٹاون کوئٹه کے دورے په گئے اور زخمیوں کی عیادت بھی کی اور اُنکی حوصله افزائی کے ساتھ اُنکی سلامتی وبهبودی کے لئے دعا کی۔
علامه محمد جمعه اسدی نے شهداء کے خاندانوں میں امداد بھی تقسیم کی ۔ علامه محمد جمعه اسدی کے همراه شهداء ویلفئر کوئٹه کے اراکین بھی موجود تھے۔