مرجع تقلید آیت الله قربان علی محقق کابلی، گذشتہ شب کہولت سنی اور بیماری کی وجہ سے ۹۱ سال کی عمر میں مشہد مقدس میں اس فانی دنیا کو الوداع کہا ۔علماء و شخصیات عالم مجاہد کے انتقال کو ایک عظیم نقصان اعلان کیا ہے ۔شیعہ علماء کونسل افغانستان نے بھی ان کے انتقال کی مناسبت سے ایک تعزیتی پیغام جاری کر کے افغانستان کے تمام حوزات علمیہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہوئے تین روز تک عزائے عمومی و چھٹی کا اعلان کیا ہے ۔قابل ذکر ہے کہ اسی مناسبت سے جمعہ کے روز ایران کے مقدس شہر قم میں ترحیم کی مجلس منعقد کی گئی ہے جس کے زمان و مکان کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔