کوئٹہ (پ ر) بلخی چوک ہزارہ ٹاو¿ن کے شہداءکے چہلم کے حوالے سے ایک عظیم الشان جلسہ کا انعقاد کیا گیا ۔ اس اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جامعہ امام صادق کے پرنسپل علامہ محمد جمعہ اسدی نے کہا کہ شہداءملت جعفریہ کا اثاثہ ہیں اور ہم اس اثاثے کی ہر صورت حفاظت کرینگے ۔ شہداءکے پسماندگان کی دیکھ بال ہماری شرعی اخلاقی اور سماجی زمہ داری ہے ہم ہر صورت اور ہر مشکل مرحلہ ہر شہداءکے وارثوں کے شانہ بشانہ کھڑے رہینگے ۔ الحمد اللہ اللہ تعالیٰ نے مجھے شہداءکے پسماندگان کی خدمت کرنے کی سعادت بخشی ہے اور آج میں حتی المقدور اس زمہ داری سے عہدہ براں ہونے کی کوشش کررہا ہوں الحمد اللہ ملک بھر کے مغیر مومنین اور ہزارہ قوم کے صاحب استطاعت حضرات بھی اس حوالے سے میری مدد کر رہے ہےں اور مجھ پر بھروسہ کررہے ہیں ۔ آنے والے دنوں میں شہداءکے بچوں کی تعلیم اور صحت کے حوالے سے اور بھی بہتر اقدامات کرنے ہوں گے ۔ علامہ محمد جمعہ اسدی نے اپنے خطاب میں دہشت گردی کے حوالے سے صوبائی اور مرکزی حکومتوں پہ کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اب پانی سر سے اونچا ہو چکا ہے زبانی جمع خرچ سے مسئلہ حل ہونے والا نہیں ہے عملی اقدامات کرنے چاہیئے ورنہ ملکی سا لمیت کے ساتھ ساتھ ملکی وجود کو بھی شدید خطرات لاحق ہو رہے ہےں ۔ ہزارہ قومی جرگہ کے چیئر مین جناب حاجی قیوم چنگیزی نے بھی اس اجتماع سے خطاب کیا اور سانحہ میں ملوث خود کش بمبار کے حوالے سے حکومت کی خاموشی پہ کڑی تنقید کرتے ہوئے حقائق کو منظر عام پہ لانے کا مطالبہ کیا