کوئٹہ،سو ٹن سے زائد بارودی مواد کی ملکیت کے الز م میں سابق سٹی ناظم کوئٹہ مقبول لہڑی گرفتار

کوئٹہ(قدرت نیوز) سیکورٹی فورسسز نے گذشتہ روز صوبائی دارلحکومت سے برآمد ہونے والے بارودی مواد الزام میں imagesسابق سٹی ناظم کوئٹہ اور این اے259کوئٹہ سٹی سے پیپلز پارٹی کے امیدوار میر مقبول احمد لہڑی کو گرفتار کرلیا ۔ایف سی نے نیو اڈا کوئٹہ میں گذشتہ شب کارروائی کے دوران 100ٹن سے زائد بارودی مواد برآمد کیا تھا جبکہ آٹھ سے زائد افراد کو موقع سے گرفتار کیا گیا تھا.
تفصیلات کے مطابق سیکورٹی فورسسز نے گذشتہ روز صوبائی دارلحکومت سے برآمد ہونے والے بارودی مواد الزام میں سابق سٹی ناظم کوئٹہ اور این اے259کوئٹہ سٹی سے پیپلز پارٹی کے امیدوار میر مقبول احمد لہڑی کو گرفتار کرلیا ایف سی نے نیو اڈا کوئٹہ میں گذشتہ شب کارروائی کے دوران 100ٹن سے زائد بارودی مواد برآمد کیا تھا جبکہ آٹھ سے زائد افراد کو موقع سے گرفتار کیا گیا تھا واضع رہے کہ گذشتہ روز فرنٹیئر کور بلوچستان کے عملے نے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے صوبائی دارالحکومت سمیت بلوچستان کو بہت بڑی تباہی سے بچا کر 1لاکھ 4ہزار 480کلو گرام دھماکہ خیز مواد ،کیمیکل ،ریموٹ کنٹرول ،خود کش حملے میں استعمال ہونے والی وائر اور دیگر سامان برآمد کرکے قبضے میں لے کر8 ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا ۔ فرنٹیئر کور کے عملے نے گزشتہ شب 80ٹن پوٹاشیم کلورائیڈ ،امونیم کلورائیڈ قبضے میں لینے کے بعد دوسرے روز بھی کارروائی جاری رکھتے ہوئے سیٹلائٹ ٹاﺅن کے علاقے فاروق اعظم چوک کے قریب پلازے میں واقع گودام سے پوٹاشیم کلورائیڈ 35ٹن ،امونیم کلورائیڈ 25ٹن ،خود کش حملے میں استعمال ہونے والی بنڈل وائر ،سرکٹ وائر 78بنڈل ،ریموٹ کنٹرول آر سی ڈی 36عدد ،امونیم نائٹریٹ 250کلو ،وڈ مل 80کلو ،امونیم پاﺅڈر 1535کلو ،مکسچر 1،20ہزار کلو گرام مواد سے تیار کئے گئے 80ڈرم دیسی ساختہ بم قبضے میں لے لئے انہوں نے بتایا کہ کارروائی میں 1لاکھ چار ہزار 480کلو گرام دھماکہ خیز مواد ،کیمیکل اور دیگر سامان قبضے میں لے کر8ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے تفتیش شروع کردی گئی ہے انہوں نے مزید بتایا کہ قبضے میں لئے گئے مواد سے ہزارہ ٹاﺅن جیسے 110بڑے دھماکے کئے جاسکتے تھے انہوں نے بتایا کہ ہزارہ ٹاﺅن میں ہونے والے دھماکے میں 800کلو وزنی مواد استعمال کیا گیا تھا انہوں نے کہا کہ فرنٹیئر کور کے عملے اور نوجوانوں نے اپنی جانوں پر کھیل کر صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کو بہت بڑی تباہی سے بچایا ہے گزشتہ شب بھی فرنٹیئر کور کے عملے نے کارروائی کرکے مواد قبضے میں لیا تھا گزشتہ دو دنوں کی کارروائیوں کے دوران فرنٹیئر کور کے عملے نے ایک لاکھ 84ہزار 480کلو گرام مواد اور کیمیکل ،پوٹاشیم کلورائیڈ ،امونیم کلورائیڈ قبضے میں لیا ہے اور دو دنوں کے دوران گرفتاریوں کی تعداد 10ہوگئی ہے ۔
 



دیدگاهها بسته شده است.