کربلا بشریت کے لئے ایک عظیم درس گاہ ہے۔

کربلا بشریت کے لئے ایک عظیم درس گاہ ہے۔

علامہ محمد  حمدجمعہ اسدی امام جمعہ شہر کوئٹہ اور پرنسپل اف جامعہ امام صادق (ع) نےمحرم کے پانج تاریخ کو مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام حسین کا انقلاب کسی ایک فرقہ یا فرد کے ساتھ مختص نہیں ہے امام علیہ السلام کی یہ مقدس اور  بے مثال تحریک تمام بشریت کےلئے ایک عظیم سرمایہ کی حیثیت رکھتی ہے، یہ ایک ایسی تحریک ہے جسے ہم دنیا کے سامنے پیش کرسکتے ہیں تا کہ قاتلان امام حسین علیہ السلام کی وحشت و بربریت کے مقابل سرخ     رو     اور کامیاب ہونے والی انسانی معنوی شجاعت کو ثابت کرسکیں۔

21768977_2018188211790354_6638130192058693928_o

امام حسین (ع) نے کربلاء میں ایثار ،فداکاری اور امر بہ معروف اور نھی از منکر کا    اعلے اور بے مثال نمونہ پئش کرتے ہوئے حریت پسند حضرات کو حریت اور آزادی کی راہ    و    روش سکھادی۔

لہذا   ہر فرد اسے فائدہ اٹھاۓ اور اپنے آپ کو ذلت اور رسوائی سے نجات دے۔

انہوں نے مزید کہا  کہ:

اسی بنا پر ہم کہتے ہیں کہ ہمیں قلبی جذبات و احساسات اور پیغام کو ساتھ ساتھ رکہنا چاہئے اگر پیغام، جذبات اور احساسات کے ہمراہ نہ ہو تو دو سرے بھت سے تاریخی حوادث کی طرح اندھیروں میں اپنی موت آپ مرجاتاہے لیکن ہمیں چاہئے کہ قلبی جذبات اور احساسات کو بھی عاقلانہ بنائیں تاکہ انکے قدم بقدم پیغام آگے بڑھے۔

انہوں نے دور  حاضر کے حوادث کہ طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس دور میں بھی بھت سارے لوگ اسلام دشمن اور شر پسند عناصر کی طرف سے ڈھاۓ جانے والے مصائب اور آلام سے دوچار ہیں لہذا ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ کربلا کے اس عظیم مکتب سے درس لےکر اس قسم کے سانحے وجود میں لانے والے تمام  مسلمانوں اور غیر مسلمانوں کی مذمت کرتے ہوئے حقیقی عزادار ہونے کا ثبوت پیش کریں۔

21949833_2018188328457009_1293999876800930649_o 21950057_2018188348457007_5681614197285081604_o21950048_2018188205123688_208532358035906215_o



دیدگاهها بسته شده است.