کوئٹہ: امام کعبہ کی پاکستان تشریف آوری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کوئٹہ یکجہتی کونسل نے امام کعبہ کے تاریخی بیان کو قابل قدر اور لائق تحسین قراردیا اور کہا ہے کہ موجودہ حالات کے تناظر میں امام کعبہ کا طالبان، داعش، القاعدہ اور دیگر تکفیری اور مذہبی منافرت پھیلانے والے استکباری اور شیطانی طاقتوں کے آلہ کاروں کا خلاف بیان اتحاد بین المسلمین کا مظہر ہے پاکستان میں موجود تکفیری ٹولہ اور مذہبی منافرت پھیلانے والے عالمی شیطانوں کے آلہ کاروں کو اب سمجھنا چاہیے کہ اب ان کی دکانداری کا دور عنقریب ختم ہونے والا ہے اور بے گناہ انسانوں کا خون بہاکر حاصل کی جانے والی شہرت کا خمیازہ عنقریب انہیں بھگتنا پڑےگا۔
اب وقت آچکا ہے کہ پاکستان میں فرقہ واریت پھیلانے والے اور اتحاد بین المسلمین میں دراڑیں پیدا کرنے والے ٹولوں کے خلاف عملی اقدامات کرتے ہوئے پاکستان کی سرزمین کو پاک کیا جائے اور پاکستانی مہذب معاشرے سے اس ناسور کو نکال کر پھینکا جائے کوئٹہ شہر میں ہونے والی تازہ ترین ٹارگٹ کلنگ کے پیچھے کارفرما عناصر کو بے نقاب کرکے اصل مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور کوئٹہ شہر اور اس کے گرد و نواح کے بد نام زمانہ علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جائے۔
کوئٹہ یکجہتی کونسل حکومت بلوچستان سے پر زور مطالبہ کرتی ہے کہ مچھ اور سٹلائٹ ٹاون واقعات کے حوالے سے اقدامات نہ اٹھانے کے علل کو غیر معمولی اہمیت دینے کے عوامل سے بھی عوام کو مطلع کیا جائے۔