کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر ایف سی اہل کاروں سے بھرے ٹرک کے قریب دھماکے سے چار اہل کار شہید، جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ دھماکے سے ایف سی ٹرک کو شدید نقصان پہنچا اور اس میں اگ لگ گئی، جب کہ ارد گرد کھڑی گاڑیاں اور رکشہ بھی دھماکے کے زد میں اکر تباہ ہوگئے۔
ریسکیو اداروں کے مطابق شہید اہل کاروں کے جسد خاکی اور زخمی اہل کاروں کو طبی امداد کیلئے سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے، ایف
سی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا ہدف ٹرک میں سوار اہل کار تھے۔ ٹرک میں 35 کے قریب اہل کار سوار تھے۔