گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری

06-32

گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری

پاکستان کے شمالی علاقے گلگت بلتستان میں برفباری سے سخت سردی اضافہ ہوا ہے اور عوام کی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

وادی کاغان کے بالائی علاقوں ناران، جھیل سیف الملوک اور بابو سرٹاپ پر بھی وقفہ وقفہ سے برفباری ہوئی۔

گلگت بلتستان کے علاقے استور اور روندو کے پہاڑوں پر رات گئے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث شدید سردی ہے اور نمونیہ کی بیماریوں میں بھی اضافہ ہوا ہے جب کہ جلانے کی لکڑی مہنگی ہونے پر شہری شدید پریشان کا شکار ہیں۔

گلگت بلتستان کے دوسرے بڑے شہراسکردو کا درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سوات، کالام، مالم جبہ اور دیگر پہاڑی علاقوں میں بھی ہلکی برفباری ہوئی ہے۔

بالاکوٹ اور گرد و نواح میں بارش کا سلسلہ رات گئے سے جاری ہے جب کہ اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ سمیت بالائی پنجاب کے علاقوں میں بھی ہلکی بارش ہوئی۔ پنڈدادنخان کے گردونواح میں کالے بادلوں کا راج ہے اور بوندا باندی سے سردی میں اضافہ ہوا ہے۔

لاہور میں اسموگ چھائی ہوئی ہے جس کے باعث فضا گرد آلود ہے اور شہریوں کی آنکھوں اور گلے میں جلن محسوس ہورہی ہے۔ شہر کے چند علاقوں میں ہلکی ہلکی بوندا باندی بھی ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے بعد ہی پنجاب میں اسموگ ختم ہوگئی اور خشک سردی سے ہونے والی بیماریاں کم ہوں گی۔



دیدگاهها بسته شده است.