منجی عالم بشریت قطب عالم امکان حضرت امام مہدی کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے 16 شعبان المعظم کو جامعہ امام صادق علمداروڈ میں ایک عظیم الشان جشن منعقد ہوا
اس عظیم الشان میں جامعہ امام صادق کے پرنسپل علامہ محمد جمعہ اسدی اساتید محترم طلاب کے علاوہ کوئٹہ شہر کے مشہور ومعروف منقبت خوانوں کے علاوہ مومنین کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی
جامعہ امام صادق کے چند طلباء نے اردو اور فارسی میں امام زمانہ کے حضور گلہائے عقیدت پیش کئے
جشن کے اختتام پر جامعہ امام صادق کے پرنسپل و امام جمعہ کوئٹہ علامہ محمد جمعہ اسدی نے مختصر خطاب کیا اور عصر غیبت میں علماء کرام اور عاشقان امام زمانہ کی اہم زمداریوں پر روشنی ڈالی اورآخر میں دعا کی.