اسرائیل ایک دہشتگرد ملک ہے جس نے ہمیشہ دہشتگردی کی ہے
اور اسکی دہشتگردی میں آمریکا و برطانیہ برابر کے شریک ہیں اس لیے ان کے مظالم کے خلاف شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی نے 16 مئی کو مردہ باد آمریکا و اسرائیل کے طور پر منانے کا اعلان کیا، اسی اعلان پر لبیک کہتے ہوئے علمائے کوئٹہ(شیعہ وسنی) اور پاکستانی عوام 16 مئی کو یوم مردہ باد آمریکا و اسرائیل کے طور پر منا کر ان ظالموں سے اظہار بے زاری کا اعلان کرتی ہے اور ہم اس دن کو بھرپور انداز سے منا کر دنیا کو یہ بتاتے ہیں کہ پاکستانی عوام اب بھی بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے فکر پر باقی ہے بانی پاکستان نے اسرائیل کے لیے کہا تھا اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے جسے پاکستان کبھی تسلیم نہیں کریگا، ہم پاکستانی حکومت اور ریاستی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس وقت فلسطین کو زبان سے باتوں کی نہیں بلکہ عملی میدان میں سخت مدد کی ضرورت ہے اس لیے عملی میدان میں آکر اقدامات اٹھائیں تاکہ پاکستانی عوام سمیت پاکستانی حکومت اور اداروں کے جانب سے بھی پوری دنیا کے پاس یہ پیغام جانا چاہیے کہ ہم بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے فکر پر باقی ہیں اور انشاللہ رہیں گے۔
ہم اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اپنا یہ خاموشی کا روزہ توڑ کر مظلوموں کی حمایت میں عملی اقدامات اٹھائیں پاکستان حکومت سمیت تمام اسلامی ممالک اقوام متحدہ میں آواز بلند کریں اور تمام اسلامی ممالک ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر اسرائیل سے جنگ کا اعلان کریں پھر آپ دیکھیں یہ اسرائیل بزدل صرف جنگ کے اعلان کے بعد ہی ختم ہو جائیگا، اسرائیل اس وقت اپنی آخری سانسیں لے رہا ہے اور انشاللہ جلد ہی وہ سانسیں بھی روکنے والی ہیں ہمیں فقط یہ دیکھنا ہے کہ اسرائیل کی نابودی میں ہمارا کیا کردار یے؟؟ اس لیے اس وقت سب کو یکجا ہو کر فلسطین کی مدد کرنے کی ضرورت ہے.
16/05/2021