کراچی میں ۲ ملزم ہلاک، ۶ گرفتار

4279cd38977fc3f92287e4a3533275deکوئٹہ ۔_جامعہ  – پاکستان کے شہر کراچی کے علاقے لیاری میں پولیس مقابلوں کے دوران دو مطلوب ملزمان مارے گئے،جبکہ شہر کے مختلف علاقوں سے پولیس نے چھے ملزمان گرفتار کر لئے

کراچی ایس ایس پی فدا حسین کے مطابق لیاری کےعلاقے کلری اور نیپئر میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی پرسرچ آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران گینگ وار بابا لاڈلا گروپ کا کارندہ نقیب عرف ماما اور عزیر بلوچ گروپ سے تعلق رکھنے والا مصطفیٰ مارا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز لیاری میں دستی بم حملوں میں ملوث تین ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔

دوسری جانب ملیر سٹی سے پولیس نے گینگ وار ملزم یاسر عرف ماما کو گرفتار کر لیا ہے، ملزم قتل اور پولیس پر حملوں میں ملوث ہے۔ گارڈن کے علاقے سے پولیس نے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث دو ملزمان گرفتار کر لئے اور گولیمار میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔



دیدگاهها بسته شده است.