تاشقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس جاری

9ed638a0343df81264f83c025f472de2

کوئٹہ -(جامعہ) کی رپورٹ کے مطابق ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کا سولہواں سربراہ اجلاس جاری ہے، دو روزہ اجلاس میں آج پاکستان کو رکنیت دینے کا عمل مکمل کیا جائے گا، پاکستان کی نمائندگی پاکستانی صدر ممنون حسین کر رہے ہیں۔
اجلاس میں دہشت گردی، توانائی اور دہشت گردی کے خلاف تمام رکن ملکوں کے درمیان سکیورٹی تعاون بڑھانے پر بات کی جائے گی شانگھائی اجلاس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف بھی مبصر کی حیثیت سے شریک ہیں شانگہائی تعاون تنظیم میں رکنیت کے لئے ایران کی درخواست پر بھی غور کیا جائے گا۔



دیدگاهها بسته شده است.