(جامعہ)کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی امریکہ نواز ظالم و جابر حکومت کے سکیورٹی دستوں نے بحرین کے شیعہ مسلمانوں کے رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر پر حملہ کیا ہے جس کا عوام کی طرف سے بھر پور دفاع کیا رہا ہے۔ بحرین کی حکومت نے شیخ عیسی قاسم کی شہریت سلب کرنے کے بعد اب ان کا دفاع کرنے والے عوام کو کچلنے کے لئے وحشیانہ اقدامات کا آغاز کردیا ہے بحرینی سکیورٹی فورسز نے شیخ عیسی قاسم کے گھر کا دفاع کرنے والے کفن پوش افراد پر حملہ کیا ہے جبکہ شیخ عیسی قاسم کے گھر کا دفاع کرنے والے مدافعین نے بھی سکیورٹی فورسز کے بہیمانہ اقدامات کا مقابلہ شروع کردیا ہے۔ بحرینی عوام کا کہنا ہے کہ شیخ عیسی قاسم ان کی ریڈ لائن ہیں اور شیخ عیسی قاسم کے تحفظ کے لئے وہ ہر قسم کی جاں فشانی اور قربانی دینے کے لئے تیار ہیں۔ اطلاعات کے مطابق الدراز علاقہ کے الفداء اسکوائر پر عوام دوسرے علاقوں سے جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ بحرینی علماء بھی کفن پہن کر عوام کے آگے آگے میدان الفداء کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ بحرینی عوام نے آخری سانس تک آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کا دفاع کرنے کا عزم کررکھا ہے۔ شیخ عیسی قاسم کے گھر کی حفاظت کرنے والوں نے شیح عیسی قاسم کے گھر کے سامنے نماز با جماعت ادا کی۔