جماعت جمعیت الوفاق نے بحرین میں آزادانہ انتخابات کا مطالبہ کیا

f7d5cf310429325b8cb5a4dd1916853a

جماعت جمعیت الوفاق نے بحرین میں آزادانہ انتخابات کا مطالبہ کیا

جامعه(کوئٹہ) -کی رپورٹ کے مطابق جمعیت الوفاق کے ڈپٹی سکریٹری جنرل شیخ حسین الدیہی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بحرین کی آزادی اور خود مختاری کو فوجی اور سیاسی استعمار کا سامنا ہے – ان کا کہنا تھا کہ بحرینی عوام کی حقیقی عزت و وقار کو ظاہر کرنے کے لئے ملک میں ایک آزادانہ الیکشن ضروری ہے – جمعیت الوفاق کے نائب سربراہ نے زور دے کر کہا کہ آزادی اور خودمختاری ہر آزاد منش قوم کا مطالبہ ہے- ان کا کہنا تھا کہ بحرین کے اکثریتی شیعہ مسلمانوں پر حکومتی مظالم جن میں شہریت کا منسوخ کیا جانا ، علما اور عوام کی توہین اور دسیوں علمائے دین کی گرفتاری بھی شامل ہے آل خلیفہ حکومت کی داعشی طینت کو ظاہر کرتے ہیں – واضح رہے کہ بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے مظاہرین کو دہشت گرد قراردے کر بڑی تعداد میں عام شہریوں اور حتی علما کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ سیاسی رہنما اور انسانی حقوق کے کارکن بھی آل خلیفہ حکومت کے مظالم سے محفوظ نہیں ہیں – اس وقت بحرین کی شاہی حکومت کی جیلوں میں ہزاروں کی تعداد میں بحرینی شہری انتہائی سخت حالات میں قید وبند کی زندگی گذار رہے ہیں.



دیدگاهها بسته شده است.