کوئٹہ: کومبنگ آپریشن، 13مشتبہ ملزمان گرفتار

l_161559_121535_updates

کوئٹہ: کومبنگ آپریشن، 13مشتبہ ملزمان گرفتار

(جامعه) – کوئٹہ کے علاقے خروٹ آباد میں کومبنگ آپریشن کے دوران 13مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

ایف سی ترجمان کے مطابق خروٹ آباد میں حساس اداروں اور فر نٹیئرکور نے کومبنگ آپریشن کے تحت مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے گھر گھر تلا شی لی اور 13مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران ملزمان کے قبضے سے 24پسٹل دو رائفلز، اور ایک شارٹ گن برآمد ہو گئی ۔



دیدگاهها بسته شده است.