جامعه(کوئٹہ) – سانحہ کوئٹہ کےخلاف وکلاء کی جانب سے عدالتی کارروائی کا بائیکا ٹ ایک ماہ کا عرصہ گزرجانے کے باوجود تاحال جاری ہے،وکلا کے بائیکاٹ کے باعث سائلین کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔
کوئٹہ کے سول اسپتال خود کش حملے کوآج ایک ماہ کا عرصہ گزر گیا ہے تاہم ابھی تک اعلیٰ وماتحت عدالتوں میں وکلا پیش نہیں ہورہے ہیں۔
بار رومز پر لگایا گیا سیاہ جھنڈا ابھی تک موجود ہے۔ دوسر ی جانب مسلسل بائیکاٹ کی وجہ سے سائلین کو مشکلات کا سامنا ہے۔