رینجرز کی کارروائی ،متحدہ کے یونٹ اور سیکٹر آفس سے اسلحہ برآمد

l_178429_030349_updates

رینجرز کی کارروائی ،متحدہ کے یونٹ اور سیکٹر آفس سے اسلحہ برآمد

جامعه(کوئٹہ) – رینجرز نے کراچی کے علاقے گولیمار اور نیو کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے متحدہ کے یونٹ اور سیکٹر آفس سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا ہے ۔

ترجمان رینجرز کے مطابق اسلحہ ایم کیو ایم کے یونٹ آفس 167کے لان اور سیکٹر آفس نیوکراچی کے قریب چھپایا گیا تھا جو شہر میں بے امنی اور ٹارگٹ کلنگ کے لئے استعمال کیا جانا تھا ۔

ترجمان رینجرزکے مطابق اسلحےمیں ایک ایل ایم جی ،بارہ 7 ایم ایم رائفل،2ایس ایم جیز،4میگزینز،2500 ایس ایم جی کی گولیاںاور 7ایم ایم کے150راؤنڈبرآمدہوئے ہیں –



دیدگاهها بسته شده است.