مردان میں سرچ آپریشن،14گرفتار ،خود کش جیکٹس برآمد

l_179601_033219_updates

مردان میں سرچ آپریشن،14گرفتار ،خود کش جیکٹس برآمد

 

مردان میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران2 خودکش جیکٹس، دستی بم اور اسلحہ برآمد کرکے 5 اشتہاریوں سمیت 14 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

مردان پولیس کے مطابق خودکش جیکٹس سٹی سرکل و ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران ایک مکان سے برآمد ہوئیں۔

سرچ آپریشن کے دوران 3 دستی بم، 3 کلاشنکوف، 3 بندوقیں، ایک رائفل، 9 پستول، درجنوں کارتوس اور منشیات بھی برآمد ہوئی۔

پولیس کے مطابق سرچ آپریشن میں 5 اشتہاریوں سمیت 14 مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔



دیدگاهها بسته شده است.