اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خصوصی تعلیمی سہولیات کا اعلان

7-9

اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خصوصی تعلیمی سہولیات کا اعلان

اسلام آباد : علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے مشرق وسطیٰ میں مقیم پاکستانیوں کیلئے سمسٹر خزاں 2016ء کے داخلے شروع کردیئے ہیں، سعودی عرب، کویت، قطر، متحدہ عرب امارات، عمان اور بحرین میں مقیم پاکستانیویں کیلئے جن پروگرامز میں داخلے پیش کئے گئے ہیں، ان میں (اللسان العربی) ابتدائی عربی کورس، عربی بول چال، میٹرک، ایف اے، بی اے اور پیشہ ورانہ شارٹ ٹرم تعلیمی پروگرامز شامل ہیں۔

مشرق وسطیٰ کے ممالک میں مقیم پاکستانی خزاں 2016ء میں پیش کئے گئے کسی بھی پروگرام میں داخلہ حاصل کرنے کیلئے اپنا داخلہ فارم معہ مقررہ فیس 30 ستمبر 2016ء تک جمع کرا سکتے ہیں، داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹس سے ڈاﺅن لوڈ کئے جا سکتے ہیں۔

http://del.aiou.edu.pk

overseas@aiou.edu.pk

علاوہ ازیں ان ممالک میں مقیم طلبہ و طالبات داخلوں کے بارے میں مزید معلومات کیلئے ڈائریکٹوریٹ آف اوورسیز ایجوکیشنل پروگرامز اینڈ ای لرننگ  کمرہ نمبر  ایل جی 8، آئی سی ٹی بلڈنگ، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سیکٹر ایچ ایٹ، اسلام آباد سے رابطہ کرسکتے ہیں،



دیدگاهها بسته شده است.