کچھ عرصه قبل هزاره قومی جرگه کے سربراه حاجی عبدالقیوم چنیگیزی اور نائب چیرمن حاجی فدا حسین کے همراه ساوتھرن کمانڈ کے کمانڈنٹ جناب لفٹینٹ جنرل عامر ریاض صاحب سے ملاقات کی اور قوم کو درپیش مسائل ومشکلات کے بارے میں، جنمیں سرفهرست هزاره قوم کے جوانوں کو سرکاری ملازمت کے حصول، شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ، شهداء اور زخمیوں کے کمپنسیشن کے رقوم کے چیکوں کے اجراء، ذائیرین کے حمل ونقل اور دیگر مسائل کے علاوه هزاره قبرستان کیلۓ کویٹه چهاونی کے اراضی میں سے جی ایچ کیو کی طرف سے منظور شده چارایکڑ زمین کی حوالگی کے معامله پر گفتگو هوئی- جنرل صاحب نے هزاره قوم کے حب الوطنی اور صبر واستقامت کا اعتراف کرتے هوۓ مسائل کے حل کے بارے میں اپنی هر قسم تعاون کی یقین دهانی کی اور قبرستان کی اراضی کے بارے میں بتلایا که تمام دفتری کاروائی تقریبا مکمل هوچکی اور امید هے که آینده ڈیڑھ دوماه کے اندرهزاره قبرستان کیلۓ منظور شده اراضی جرگه کے حوالے کردی جائیگی-اسی سلسلے میں ماه رواں کی ستره تاریخ کو جرگه کے عهده داران نے محترمه ڈاکٹر رقیه هاشمی ایم پی اے کے معیت میں سٹیشن کمانڈرجناب بریگیڈیر محمد فاروق صاحب سے ملاقت کی- سٹیشن کمانڈر صاحب نے بهی مثبت رویه رکهتی هوۓ جلد از جلد زیر بحث اراضی کی حوالگی کے بارے وفد تسلی دی- اس سلسلے کو جاری رکهتے هوۓ جرگه نے اتوار مورخه 2016/10/23 کے دن جرگه هال میں ایک ظهرانے کا بندوبست کیا جسمیں جرگه کے تمام اراکین کے علاوه سٹیشن کمانڈر بریگیڈیر محمد فاروق، چیف ایگزیٹیو آفیسر کویٹه کنٹونمنٹ بورڈ جناب عمران گلزار ایم پی اے ڈاکٹر رقیه هاشمی سابق سنیٹر سعید هاشمی، سردار سعادت علی خان وعلامه محمدجمعه اسدی امام جمعه کویته وپرنسپل جامعه امام صادق(ع) نے بهی شرکت فرمائی-