صدر حسن روحانی نے پاکستانی وزیراعظم کو فون کر کے ان کی خیریت دریافت کی

34d83ccc31f2540e99539fe0be92ac4dکوئٹہ -(جامعہ) کی رپورٹ کے مطابق صدر حسن روحانی نے ہفتے کی شام پاکستان کے وزیراعظم سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور دل کے کامیاب آپریشن پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

صدر حسن روحانی نے پاکستان کو ہمسایہ ، دوست اور بردار اسلامی ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی دانشمندانہ پالیسیوں کے نتیجے میں تہران اور اسلام آباد کے تعلقات میں مضبوطی اور استحکام آیا ہے۔ صدر نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے عوام کے مفادات ایک ہیں اور ان کے درمیان دوستی کے رشتے روز بروز پائیدار ہوتے جا رہے ہیں۔

پاکستان کے وزیر اعظم میاں نواز شریف نے اس ٹیلی فونی بات چیت اور خیریت دریافت کرنے پر صدر حسن روحانی کا شکریہ ادا کیا۔ میاں شریف نے کہا کہ پاکستان ، ایران کے ساتھ کھڑا ہے اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔

پاکستان کے وزیراعظم نے ایران کی حکومت اور عوام کے لیے نیک تنماؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایران کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں اور ان کا ملک تمام شعبوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم میاں نواز شریف ان دنوں لندن میں مقیم ہیں جہاں گزشتہ دنوں ان کا بائی پاس آپریشن کیا گیا تھا۔



دیدگاهها بسته شده است.