پ – ر کوئٹہ ۹/۱۲/۲۰۱۰:
جامعہ امام صادق)ع) کے پرنسپل علامہ محمد جمعہ اسدی نے محرم الحرام کی دوسری رات مسجد جامعہ امام صادق)ع) میں مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ ہم پہلے محرم الحرام اور عزاداری کو اس کے صحیح معنوں میں سمجھے تا کہ ہمیں عزاداری کو جس طرح منانا چاہیے، مناسکے۔ اور جیسا کہ حضرت محمد (ص) فرماتے ہیں کہ امام حسین کیلئے عزاداری کریں اور عاشورا حسینی کو ہمیشہ زندہ رکھیں۔
عزاداری امام حسین (ع) ایک معاشرتی رواج نہیں ہے بلکہ ایک عظیم اور تاریخی واقعہ ہے جو ظلم اور باطل کے خلاف واقع ہواہے۔ ہر مسلمان اور آزادی خواہ انسان کو چاہیے کہ واقعہ کربلا کا احترام کریں اور اس کی یاد میں عزادار ہو ۔ واقعہ کربلا صرف ایک مسلک سے تعلق نہیں رکھتا ہے بلکہ تمام کائنات اور انسانیت کو ایک پیغام دیتاہے وہ یہ ہے کہ کبھی بھی ظلم اور باطل کے سامنے اپنے سر نہ جھکائیں۔
علامہ صاحب نے لوگوں اور خصوصا جوانوں سے اصرار کرتے ہوئے کہا معاشرے میں بہت سی برائیاں اور ایسے عناصر ہیں جو منفی اور غیر اخلاقی فعل کو معاشرے میں پھیلاتے ہیں لہذا ایسے عناصر سے دور رہنے کی کوشش کریں اور اپنے لئے ایسے دوست انتخاب کریں جس سے تمہارےعلم اور اچھے صفات میں اضافہ ہوجائے۔
علامہ صاحب نے نوجوانوں سے گذارش کی کہ اپنے قیمتی وقت کو فالتو اور بیہودہ کاموں میں ضایع نہ کرے اور حضرت امام علی(ع) کے اقوال پر عمل کرنے کی کوشش کریں جب فرماتے ہیں کہ وقت بادل کی طرح کزرتی ہے۔ اور فرماتے ہیں جو گزر گیا ہے گزرگیا اور جو آنے والا ہے وہ معلوم نہیں پس جو وقت ہاتھ میں ہے اس کی اہمیت کو سمجھ کر اپنے وقت کو ضایع نہ کریں۔
+;نوشته شده در ;پنجشنبه هجدهم آذر 1389ساعت;10:57 توسط;مدیریت سایت; |;