جامعہ امام صادق کے پرنسپل علامہ محمد جمعہ اسدی مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے اس جدید دور میں اولاد کی تربیت کے حوالے سے والدین پر ایک بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ کیونکہ آج کی دور میں جدید ٹیکنالوجی کی منفی پہلو سے والدین اور بچے با خبر نہیں ہیں۔ اس کی وجہ سے اس جدید ٹیکنالوجی کا صحیح استعمال نہیں کرتے ہیں۔ دوسری طرف معاشرتی میل جول ہے جس میں دوست کا انتخاب سرفہرست ہے۔ کیونکہ بچے برے دوستوں کی توسط سے بہت سے برائیوں میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔ والدین کی ذمہ داری ہے کہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں تا کہ وہ جدید ٹیکنالوجی جسے وہ فراہم کررہے ہیں بچے انکا صحیح استعمال کریں اور اپنے لئے صحیح دوست کا انتخاب کریں۔
علامہ صاحب نے والدین کی ذمہ داری پر مزید روشنی ڈالٹے ہوئے کہا کہ ایک مرتبہ حضرت رسول اکرم منبر پر خطاب فرما رہے تھیں ان کے نواسے حضرت امام حسن اور حضرت امام حسین کھیلتے ہوئے گر گئیں تو حضرت بذات خود منبر چھوڑ کر اپنے نواسوں کو گھود میں لئے جب صحابہ نے دریافت کیا کہ یا رسول آپ نے خود کیوں زحمت فرمائی تو حضرت نے جواب میں فرمایا کہ جو احساس والدین اپنے بچوں کیلئے رکھتے ہیں وہ دوسرے محسوس نہیں کر سکتے ہیں۔ اس سے ہمیں یہ درس ملتا ہے کہ جو تربیت والدین اپنے بچوں کی کرسکتے ہیں دوسرے نہیں کرسکتے۔
+;نوشته شده در ;شنبه بیستم آذر 1389ساعت;12:51 توسط;مدیریت سایت; |;