کوئٹہ …کوئٹہ میں آ ج ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات ، نامعلوم مسلح افراد نے سات افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا،پولیس اور قانون نافذکرنیوالے ادارے خاموش تماشائی بن گئے۔ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی میں پیش آئے، پہلے واقعہ میں مسلح افراد نے ہزار گنجی کے علاقے میں سبزی منڈی سے سبزی لانے والے پانچ مزدوروں کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ شہر کی جانب آنے والی مقامی روٹ کی بس کا انتظار کررہے تھے، حملہ آوروں کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں پانچوں افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ حملہ آور موقع سے باآسانی فرار ہوگئے۔شواہد کے مطابق دوسرا واقعہ بھی وہیں قریب میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے دو اور افراد کو فائرنگ کا نشانہ بنایا ، فائرنگ سے دونوں افراد جاں بحق ہوگئے،اس طرح دونوں واقعات میں جاں بحق افراد کی تعداد سات ہوگئی، جاں بحق افراد کی لاشوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے بی ایم سی اسپتال منتقل کردیاگیا، بعد میں پولیس نے موقع پر پہنچ کر معمول کی کارروائی شروع کردی، واقعات کی ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی ، چیف آف ہزارہ قبائل سردار سعادت ہزارہ، بلوچستان شیعہ کانفرنس اور تحفظ عزاداری کونسل نے شدید مذمت کی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ صوبے میں حکومت کا نام و نشان نہیں ہے، وزرا کرپشن میں مصروف ہیں اور انہیں عوام کے جان و مال کی کوئی فکر نہیں ہے، واقعہ کے خلاف چیف آف ہزارہ قبائل، شیعہ کانفرنس اور تحفظ عزاداری کونسل نے اتوار کو کوئٹہ میں شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان کردیا ہیجبکہ تحفظ عزاداری کونسل نے واقعہ کے خلاف سات روزہ اور شیعہ کانفرنس نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ +;نوشته شده در ;شنبه یازدهم شهریور 1391ساعت;11:17 توسط;مدیریت سایت; |;