دهشت گردوں نے فائرنگ کرکے ۳ افراد کو شہید کردیا

27 اگست: کوئٹہ میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے گاڑی پرفائرنگ کرکے 3افراد کو ہلاک اوربچے سمیت3کو زخمی کردیاتفصیلات کے مطابق پیر کوایک گاڑی میں سوار افراد ہزارہ ٹاؤن سے مری آباد کی طرف جارہے تھے کہ کوئٹہ کے علاقے اسپنی روڈ پر کلی مبارک کے قریب نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے گاڑی پر اندھا دھندفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3افراد محمد علی ،حبیب اللہ اور مصطفی موقع پر ہی ہلاک جبکہ بچے سمیت3افرادمحمدامیر،رضا حسین اور راہ گیر بچہ عصمت اللہ زخمی ہوگئے نعشوں کو فوری طور پر بولان میڈیکل ہسپتال اور زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق ہزارہ برادری(اہل تشیع) سے ہے۔پولیس نے نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیں اور مقدمہ درج کرکے نامعلوم ملزمان کی تلاش شرو ع کردی۔دریں اثناء کوئٹہ میں ہزارہ قوم سے تعلق رکھنے والے افراد کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں تین افرادکی ہلاکت اور تین کے زخمی ہونے والے کے خلاف مشتعل افراد نے مشرقی بائی پاس کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا۔ واقعہ کے خلاف ہزارہ قوم سے تعلق رکھنے والے مشتعل افراد نے مشرقی بائی پاس کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیاجس کی وجہ سے سڑک کے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی لمبی لائنیں لگ گئیں اور لوگوں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں تسلسل کے ساتھ اہل تشیع سے تعلق رکھنے والے افراد کو ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے لیکن آج تک ان واقعات میں ملوث کوئی بھی ملزم گرفتار نہیں ہواجس سے ہزارہ قوم میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ رہا ہے حکومت ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دے۔



دیدگاهها بسته شده است.