تمام مسلمان اس چیز پر عقیدہ رکھتے ہیں کہ آخری زمانے میں اہل بیت رسول میں سے ایک مرد ظہور کرے گا جو عدل و انصاف کا قیام کرے گا. علامہ محمد جمعہ اسدی

جامعہ امام صادق کے زیر اہتمام جشن 15 شعبان

جشن ولادت باسعادت مہدی موعود جامعہ امام صادق علمدار روڈ کوئٹہ میں منعقد ہوئی جس سےجامعہ امام صادق کے پرنسپل علامہ محمد جمعہ اسدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  تمام مسلمان اس چیز پر عقیدہ رکھتے ہیں کہ آخری زمانے میں اہل بیت رسول میں سے ایک مرد ظہور کرے گا جو عدل و انصاف کا قیام کرے گا. یہ ایک ایسی  مسلمہ حقیقت ہے جس کا کوئی مسلمان انکار نہیں کر سکتا  امام مہدی کے بارے میں بیان کی گئیں روایات متواتر ہیں جو کہ بیان کرتی ہیں کہ مہدی اسی امت میں سے ہوگا اور حضرت عیسی ان کے پیچھے نماز پڑھیں  گے.

   امام زمانہ اس وقت دنیا کی حکومت کی باگ ڈورسنبھالیں گے جب دنیا میں ناامنی ،بے سروسامانی اورلاکھوں جسمانی ،روحانی اورذہنی بیماریاں پھیل چکی ہوں گی دنیا پر تباہی وبربادی چھاچکی ہوگی شہرجنگوں کی وجہ سے ویران ہوچکے ہوں گے ایسی حکومت قائم کریں گے جو مظہر صفات وجمال پروردگار عالم ہوگی۔

  اس وقت ہم انتظار کے دور سے گذر رہے ہیں اس کے دوران ہماری ذمہ داریاں یہ ہیں کہ ہم با شعور اوربیدار رہیں، بری و کھٹن حالات میں نا امید نہ ہو۔اگر بندہ خدا وندعالم کی قوت وطاقت ، سلطنت اور وعدوں سے لولگائے تو نہ یہ امید فنا ہو سکتی ہے اور نہ ہی ایسا امید وار ناکام ونامراد ہو سکتاہے اور اس آرزو اور امید کے سہارے ہی ایک مسلمان اپنی رسی کو خداکی رسی اور اپنی طاقت کو خدا ئی طاقت میں ضم کر دیتاہے اور جو شخص اپنی رسی کو خدائی رسی سے باندھ لے تو پھر اس کی قوت وطاقت اور سلطنت ختم نہیں ہوسکتی ہے۔ ہمارے ایک اور ذمہ داری استقامت اور پائیداری ہے۔آرزو کا نتیجہ استقامت وپائیداری ہےبالکل اسی طرح جیسے کوئی ڈوبتا ہو ا انسان بچانے والے کسی فرد کو اپنی طرف بڑھتے ہوئے دیکھتا ہے تو پھر پانی کی موجوں کا مقابلہ شروع کر دیتاہے اور اس مقابلہ کے لئے اس کے اعضائے بدن اورعضلات کے اندر ناقابل تصور حد تک قوت اور طاقت پیدا ہوجاتی ہے۔



دیدگاهها بسته شده است.