کوئٹہ: سامراجی ایجنٹ کسی ملک یا قوم کے وفادار نہیں ، علماءشیعہ

 
تکفیری گروہ پیغام کربلا کے راستے میں روڑے اندانے کی ناکام کوشش کر رہاہے
کوئٹہ ( پ ر) محرم الحرام کا مہینہ تمام اسلامی مکاتب فکر کےلئے محترم ہے اس مہینے کی دس تاریخ کو فرزند رسول گرامی اسلام حضرت امام حسین نے اسلام کی راہ میں بشری تاریخ کی عدیم المثال قربانیاں پیش کیں ۔ حضرت امام حسین ابن علی نے محمدی اسلام پر منڈلانے والے یزیدی بادلوں کو اپنے اور اپنے کنبے کا لہو دیکر تا ابد دور کردیااور اسلام کے سنہرے اصولوں پر پڑنے والی ملوکیت کی دھول کو صاف کرکے تا قیامت جلا بخشی میدان کربلا کے تپتے صحرا میں تمام تر مصائب کے باوجود اسلا می اقدار کی حفاظت کی اور دین محمدی کو دور جاہلیت کے عرب کے گھپ اندھیروں میں دھکیلنے کی یزیدی سازش کو ناکام بنا دیا ۔ کربلا میں حضرت امام حسین شہید ہوئے مگر حسینیت کا سورج طلوع ہوا یزید بظاہر جیتا مگر یزیدت کی حیات کا چراغ ہمیشہ کےلئے گل ہوا کربلا کا پیغام امن و وحدت کا پیغا م ہے جس اسلام کی حفاظت حضر ت امام حسین نے اپنے لہو سے کی ہے اس اسلام میں انتشار و تفرقہ کجروی اور انحراف کی کوئی گنجائش نہیں ۔ یہی اسلام امت محمدی کو انتشار اور تفرقے سے بچا لیتا ہے ۔ آج پاکستان میں ایک طرف تکفیری گروہ پیغام کربلا کے راستے میں روڑے اندانے کی ناکام کوشش کر رہاہے تو دوسری طرف عالمی سامراجی ایجنٹ اپنے آقاﺅں کو خوش کرنے کےلئے رکیک حرکتوں پر اتر آتے ہےں اور اپنے شرمناک شکست کو چھپانے کےلئے محرم الحرام سے پہلے جلسے کرکے کربلا کے پیغام امن کو سبوٹاژ کرنے کی کوشش کرتے ہےں جس قوم نے کربلا اور امام حسین کےلئے اپنی زمینوں کو چھوڑا ہو وہ کیسے اپنے ضمیروں کو سودا کر سکتی ہے یہ سامراجی ایجنٹ نہ اسلام کے خیر خواہ ہےں اور نہ ہی پاکستان کے خیر خواہ ہےں ۔ ہم تمام خطباءسے التماس کرتے ہےں کہ وہ منبروں سے اتفاق و وحدت کے پیغام کو عام کریں اور پاکستان کو ان گروہوں کے مذموم ارادوں سے آگاہ کریں ۔



دیدگاهها بسته شده است.