جامعہ امام صادق ؑ علمدار روڈ کوئٹہ میں ۱۵ شعبان العظم کے حوالے سے ایک عظیم الشان جلسہ منعقد کیا گیا ہے

1جامعہ امام صادق ؑ علمدار روڈ کوئٹہ میں ۱۵ شعبان العظم کے حوالے سے ایک عظیم الشان جلسہ منعقد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں مومنین نے شرکت کی۔ اس جلسہ میں جامعہ امام صادق ؑ کے طلاب کے علاوہ جامعہ اہل بیت والقران  اوستہ محمد ، جامعہ خاتم النبین جیکب آباد کے طلاب نے شرکت کی۔ طلاب نے امام زمانہ ؑ کے حضور نذرانہ عقیدت  پیش کیا  اور کچھ طلاب نے امام زمانہ ؑکے حوالےسے مقالات پڑھے۔ اکثر مقالات عصر غیبت  میں علماء کرام اور مبلغین کی زمداریوں  کے حوالے سے تھے کہ عصر غیبت  میں علماء کی زمداری یہ ہے کہ 3وہ ایک طرف غیبت کے حوالے سے دشمن کی طرف سے پیش کیے گئے شبہات کے مدلل جواب دینے کے علاوہ فلسفہ غیبت پر روشنی ڈالیں اور دوسری طرف علماء بالخصوص مراجع عظام  جو کہ عصر غیبت میں نمائندے ہیں  ان کی شخصیت  ان کا مقام عوام الناس کے سامنے اجا گر کریں۔ دوسری طرف عوام الناس کی ذمداری یہ ہے کہ وہ علماء کی طرف سے دیئے گئے منشور  و طریقہ کار پر پابندی سے عمل کریں۔
2جامعہ امام صادقؑ کے اساتذہ کرام نے 15 شعبان المعظم کے حوالے سے خطاب کئے اور امام زمانؑ کی عالم گیر اور الہی شخصیت  اور ان کی عالمی حکومت نیز عصر غیبت میں مونین کو پیش آنے والے مصیبتوں پر روشنی ڈالی  اور فرمایا کہ آج اگر دنیا میں تشیع کا نام ہے تو وہ بھی حضرت امام زمان ؑ کی دعاؤں کا ہی اثر ہے اور خود آنحضرتؑ  بھی یہی فرماتے ہیں کہ یہ ہماری دعائیں ہی ہے  جسکی وجہ سے آپ زندہ ہیں ورنہ دشمن تمہیں کب کا تباہ کرچکا ہوتا۔ اس عظیم الشان جلسے میں جن طالبعلموں نے اچھے مقالات پیش کئے انہیں انعام دیئے گئے اور اختتام جشن پر امام زمانہؑ کی تعجیل  اور مسلمانان جہاں کی صفوں میں اتحاد کے حوالے سے دعا کی گئی۔
مترجم  : عرفان حیدر


دیدگاهها بسته شده است.