بسم اللہ الرحمن الرحیم
بڑی جان نثاری اور عبادت و بندگی کا خوب صورت مظہر عید قربان آپ سب کو مباری ہو۔
مجہے بہت ہی دکھ اورافسوس ہے کہ 8 ّذی الحجہ کو علاقہ ھزارۂ ٹاون بروری کویتہ میں دھشتگردوں کے ہاتھوں ایک بڑا حادثہ پیش آیا، اور عالم اسلام اور مسلمانوں کو آج اس عظیم خوشی کے دنوں(عید قربان ) کے موقع پرسوگ میں بٹھاديا۔
ميں اس عظیم اور غمناک حادثہ کی مناسبت سے شہداء کے گھرانے اور ملت تشیّع خصوصا آپ تمام مؤمنین جو کے صابر، شہید پرور اور ھمیشہ سے میدان ميں حاضر رہنے والے ہيں کی خدمت ميں تعذیت اور اپنے ھمدردی کا مکمّل اظہار کرتا ہوہ، اور آپ کے غم ميں برابر کے شریک ہوے۔
اس غمناک حادثہ کا عيد سعيد قربان کے ساتھ ھمزمان ہونا، جو کہ بڑی ھمدل، بھائی چارگی اور وحدت امت اسلامی کا مظہرہے۔ امت با وقار و خدا جو کو پہلے سے زیادہ اسلام کی طرف عدالت، آزادی، ایمان، پرھیزگاری، نیکی اور پاکی کے ساتھ دعوت، اور فخر، امیدوار اقتدار کو ھر مسلمان کے دل میں زندہ کرتاہے اور ملت اسلام کو روشن مستقبل کی خوش خبری دیتاہے۔
خداوند ربّ العزت کا اس عظیم خطاب کا مصداق بنتاہے، جس میں فرماتاہے « کُنتُم خیراُمة ٍاُخرِجَت لِلنّاس تَأمُرُونَ بِالمَعرُوفِ وَ تَنهَونَ عَنِ المُنکَر…..» ( سوره آل عمران آیه 110 ) امت اسلامی بھترین امت ہے کیونکہ لوگوں کو ایمان، نیکی اور پاکی کی طرف دعوت کرتی ہے ھر قسم کی بدی اور برای سے روکتی ہے۔
آج یھودی اور دھشتگردوں کے مختلف گروہ ( داعش، طالبان، القاعدہ، النصرۃ، لشکری جنگوی اور سپاہ صحابہ وغیرہ) جوکہ بدترین اور منفورترین چہرہ میں عالم اسلام اور دینا کو دکھا دیاہے۔
اس ظالم اور ستمگر گروہ کے مقابلہ کرنا مسلمانوں اور عالم اسلام کا اولین اور بنیادی مسئلہ ہے۔
آخر میں پروردگار عالم کی درگاہ سے جو کہ با عظمت اور بی مثال ہے، اسلام اور مسلمانوں کی سر بلندی، وحدت و بھائے چارگی تمام مسلمانان اور نابودی دشمنان اسلام جو کہ ماضی قریب میں غزہ، شام اور عراق و سوریہ کے غیور لوگوں نے، ان پر مختلف شکلوں میں فتح و کامیابی کی خوشخبری سنانی ہے، اور آپ تمام مؤمنین کی سعادت و خوشبختی کا طالب ہوں۔
محمد جمعہ اسدی
پرنسپل جامعہ امام صادق (ع) و امام جمعہ شہرکویتہ۔