کوئٹہ: 6 سالہ بچی “سحر بتول” کی لاش کا معمہ حل، قاتل نے اعتراف کرلیا۔

کوئٹہ (روزنامہ جنگ): پی ایس پی کالونی زرغون روڈ سے 29 روز قبل ملنے والی چھ سالہ بچی کی لاش کا معمہ حل ہوگیا قتل کے الزام میں گرفتار دو بھائیوں میں سے ایک نے اعتراف جرم کرلیا۔ جس کا پولیس نے عدالت سے 13 روزہ جسمانی ریمانڈ لے لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق پی ایس پی لولونی زرغون روڈ کے رہایشی غلام سخی کی چھ سالہ بچی سحر بتول کی لاش 29 اکتوبر کو گھر کے قریب کچرہ دان سے ملی تھی واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات کا دائر وسیع کرتے ہوئے  پی ایس پی کالونی کے ہی رہائشی دو بھائیوں عمیر شہزاد اور جنید شہزاد نے دوران تفتیش بچی کو قتل کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ بچی سحر بتول ان کے گھر آتی تھی میرے والد بچی کو چیز دیتے تھے اوربچی ہم سب کو بہت پیاری لگتی تھی اور سب اسے پیار کرتے تھے 29 اکتور بر کو میں گھر میں اکیلا تھا تو ہو ہمارے گھر آئی بچی پر میری نیت خراب ہوگئی بچی کو میں نے چیز کھلائی اور اپنی ہوس پوری کرنے کی کوشش کی بچی رونے لگی تو میں نے کپڑے سے اسکا گلا گھونٹ کر اسے قتل کردیا لاش اٹھا کر گھر کے قریب کچرہ دان میں پھینک کر گھر آگیا۔ محلے میں بچی کی لاش کے حوالے سے شور ہوا تو میں بھی وہاں پہنچ گیا اور محلے والوں کے ساتھ افسوس کرنے لگا۔ پولیس نے چالان مکمل کرکے بدھ کو دونوں بھائیوں کو عدالت میں پیش کرکے 13، 13 روزہ جسمانی ریمانڈ لے لیا۔

;,



دیدگاهها بسته شده است.