آذربائیجان کے شہر لنکران میں دو عالم دین سمیت تین شیعہ شخصیات گرفتار

1_5715fcc6a37fb

کوئٹہ ۔ جامعہ ۔  جمہوریہ آذربائیجان کے شہر لنکران میں اس ملک کی سکیورٹی فورسز نے دو عالم دین سمیت تین شیعہ شخصیات کو گرفتار کر لیا۔

اس ملک کی حکومت نے دو روز قبل شہر گنجہ میں ’’آل نور‘‘ نامی ایک شخص کو گرفتار کرنے کے بعد اس پر یہ الزام عائد کیا کہ اس کے گھر میں اسلحہ موجود تھا۔

رپورٹ کے مطابق آج بھی لنکران میں آذربائیجان کی سکیورٹی پولیس نے اس شہر میں مذہبی امور میں فعالیت کرنے والے شخص سید وقار اور دو عالم دین حجۃ الاسلام کربلائی قسمت اور حجۃ الاسلام سید ناظم کو ان کے گھر سے گرفتار کر لیا اور اس بات کا دعویٰ ہے کہ انہوں ںے ’’طالع باقر اف‘‘ کے گروہ کی حمایت کی ہے۔

آذربائیجان سے ہمارے نمائندے نے بتایا ہے: آذربائیجان کی حکومت نے شہر لنکران کی مسجد حضرت ابوالفضل میں ایک فاسد شخص کو منصوب کیا۔ علاقے کے لوگوں نے حجت الاسلام کربلائی قسمت کی رہنمائی میں اس ملک کے صدر جمہوریہ کو خط لکھ کر اس شخص کو مسجد کے عہدہ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا اسی وجہ سے سکیورٹی فورسز نے کربلائی قسمت کو گرفتار کر لیا۔

انہوں نے مزید کہا: لنکران میں یوم عاشور کو بیس ہزار سے زیادہ لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر عزاداری کی، حکومت نے اس عزاداری میں اہم کردار ادا کرنے والوں کو بھی گرفتار کر کے یا ڈرا دھمکا کے عزاداری کرنے سے شدید منع کیا، سید وقار انہیں افراد میں سے ایک ہے جنہوں نے محرم کی عزاداری میں اہم کردار ادا کیا تھا.

2_5715fcc7698c4 3_5715fcc7e35f1



دیدگاهها بسته شده است.