کوئٹہ میں پھر دھماکے

QUETTA-MAPکوئٹہ ۔ جامعہ   –  کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس کے علاقے میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 4 زخمی ہو گئے۔ پولیس حکام کے مطابق ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے دھماکا اس وقت کیا گیا، جب پولیس اہلکار علاقے میں موبائل وین کے ذریعے گشت کر رہے تھے، دھماکے سے پولیس وین کو بھی نقصان پہنچا۔ دھماکے کے بعد زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر سول ہسپتال کوئٹہ لے جایا گیا، جبکہ پولیس اور ایف سی اہلکاروں نے جائے وقوع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمی اہلکاروں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول کرنے کا دعویٰ نہیں کیا ہے۔ ماضی میں بھی اس علاقے میں شدت پسندوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا جاچکا ہے۔



دیدگاهها بسته شده است.