شمال مغربی پاکستان میں مسافر بس کے راستے میں بم دھماکہ، سات افراد جاں بحق

785506fb9c59468543219958c64b3aa7

شمال مغربی پاکستان میں مسافر بس کے راستے میں بم دھماکہ، سات افراد جاں بحق

(جامعہ‬)  کی رپورٹ کے مطابق مسافر بس میں یہ دھماکہ صوبہ خیبر پختون خواہ کے ضلع دیر بالا کے ڈوگ درہ کے قریب ہوا۔ بس شیرین گال سے ڈوگ درہ جا رہی تھی اور اس میں سات افراد سوار تھے۔ پولیس کے مطابق بد قسمت بس جب دیر بالا میں ڈوگ درہ کے قریب پہنچی تو وہاں پہلے سے نصب ایک بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ بعض خبروں میں کہا گیا ہے کہ بم دھماکے میں ایک کار کو نشانہ بنایا گیا جس میں سوار ساتوں افراد جاں بحق ہو گئے

روزنامہ ڈان نے سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ دہشت گرد مذکورہ حملے میں امن کمیٹی کے اراکین کو نشانہ بنانا چاہتے تھے لیکن خوش قسمتی سے وہ مذکورہ وین میں موجود نہیں تھے تاہم بعض خبروں میں بتایا گیا کہ مارے جانے ساتوں افراد امن کمیٹی کے رکن تھے۔ تاحال کسی شخص یا گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ دہشت گرد گروہ طالبان اکثر ایسے حملوں میں ذمہ داری قبول کرتا رہا ہے۔

 



دیدگاهها بسته شده است.