پاکستان کی افواج ملک کےدفاع کےلیےتیارہیں

sartaj_aziz_afp_650

نیویارک: مشیر خارجہ سرتاج عزیزنےکہاہےکہ  دشمن کےعزائم معلوم نہ ہونےپرہرصورتحال کیلیےتیاررہناچاہیے۔ ہماری افواج دفاع کےلیےتیارہیں ۔سیکیورٹی کےمسئلےپرغفلت نہیں برت سکتے۔

نیویارک میں اپنے ایک بیان میں سرتاج عزیز کا کہنا تھاکہ اڑی حملےپرصرف الزامات سےکام نہیں چلےگا ۔ حملےکی تحقیقات ہوئیں توپاکستان حمایت کرےگا ۔ انھوں نےکہاکہ  ہماری کوشش ہےکہ مسائل بات چیت سےحل ہوں ۔ ان کا کہنا تھاکہ اگربھارت کہتاہےکہ کشمیرمیں کوئی مسئلہ نہیں توفوج وہاں کیاکررہی ہے۔

مشیرخارجہ نےمطالبہ کیاکہ عالمی برادری مسئلہ کشمیراوروہاں جاری مظالم کانوٹس لے۔کشمیریوں کوحق خودارادیت دیےبغیرمسئلہ کشمیرحل نہیں ہوسکتا



دیدگاهها بسته شده است.