کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائیوں اور اسنیپ چیکنگ کے دوران 9 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق کارروائیاں گڈاپ، کورنگی، اورنگی، کیماڑی اور بلدیہ ٹاؤن میں کی گئیں ، جن کے دوران 6 جرائم پیشہ افرادکو گرفتارکیا گیا۔
ترجمان کے مطابق گرفتار جرائم پیشہ افراد میں سے2 کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے جبکہ 2 ڈاکو ہیں، جن سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق ملیر میں اسنیپ چیکنگ کے دوران 3مشتبہ افراد کو پکڑ کر ان سے بھی اسلحہ برآمد کیا گیا ہے-