شجاع آباد کے علاقے خان پور قاضیاں میں سانپ کے ڈسنے سے حاملہ خاتون سمیت 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
شجاع آباد: جان پور قاضیاں میں گھر میں سوئے 2 افراد 26 سالہ حاملہ خاتون اور 20 سالہ شان کو سانپ نے ڈس لیا۔ دونوں افراد کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال شجاع آباد منتقل کیا گیا۔ سول اسپتال میں سانپ کے ڈسنے کی ویکسین دستیاب نہ ہونے کے باعث ڈاکٹر کی جانب سے دونوں مریضوں کو نشتر اسپتال ملتان منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی لیکن سانپ کا زہر جسم میں زیادہ بڑھ جانے کے باعث دونوں مریض ہسپتال میں ہی دم توڑ گئے۔