عزیزآباد سے ملنے والے اسلحہ و گولہ بارود مقدمہ درج

l_190388_025220_updates

عزیزآباد سے ملنے والے اسلحہ و گولہ بارود مقدمہ درج

کراچی کے علاقے عزیز آباد میں گزشتہ روز جس ٹینک سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا اس کے بارے میں تحقیقاتی حکام کا کہنا ہے کہ خصوصی طور پر اسی لیے ڈیزائن کر کے بنایا گیا تھا۔

دوسری طرف کراچی میں گزشتہ روز عزیز آباد سے برآمد کیے جانے والےاسلحے اور گولہ بارود کا مقدمہ عزیز آباد تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

اسلحہ کی برآمدگی کا مقدمہ عزیز آباد تھانے میں سرکار کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے، پولیس حکام کے مطابق مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف دہشت گردی اور ایکسپلوزو ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے اور مقدمے کی تفتیش میں آگے جاکر اس میں ریاست سے بغاوت کی دفعہ بھی شامل کی جائے گی۔ اسلحے کی فارنزک پاک فوج کریگی۔

ڈی آئی جی ویسٹ آفس کے دفتر میں رات گئے عزیز آباد کے گھر سے برآمد اسلحہ کو محفوظ جگہ رکھنے کے لئے پاک فوج کے حوالے کیا گیا۔

اسلحہ پولیس کی دو ٹرکوں اور 5 موبائلوں کے ذریعے منتقل سی او ڈی منتقل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق خطرناک گولہ بارود رکھنے کے لئے پولیس کے پاس کوئی محفوظ جگہ نہیں ہے، جبکہ پولیس کے پاس چھوٹے اسلحے کی فارنزک کی سہولت موجود ہے مگر بڑے اسلحے کی فارنزک پاک فوج سے کرائی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق تمام ہتھیاروں سے ایک یا دو گولیاں فائر کی جائیں گی جنہیں فارنزک کے لئے بھیجا جائے گا-



دیدگاهها بسته شده است.