سرگودھا:خود کش جیکٹس سمیت 2دہشت گرد گرفتار

l_191632_024401_updates

سرگودھا:خود کش جیکٹس سمیت 2دہشت گرد گرفتار

جامعه(کوئٹہ)  کی رپورٹ کے مطابقسرگودھامیں دہشت گر د ی کا خو فنا ک منصوبہ پکڑ ا گیا۔ القاعدہ کے 2 مبینہ دہشت گر دوں کو گرفتار کر کے 2 خو د کش جیکٹس ،5 ہینڈ گرینیڈ ،7کلا شنکوف اور بڑی تعداد میں گولیاں برآمد کرلی گئیں۔

ڈی آ ئی جی سرگودھا ریجن ذوالفقار حمید نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اینٹی آ ر گنا ئزڈ کرائم سیل کی ٹیم نے نواحی گا ؤ ں 53 شمالی میں کارروائی کر کے کالعدم تنظیم القاعد ہ اور تحر یک طالبا ن کے2 دہشت گر د و ں محمد عثما ن عر ف معاویہ اور قار ی اعجا ز کو گرفتار کرلیا۔

دونوں ملزمان افغانستان سے دہشت گر د ی کی تربیت حاصل کر چکے ہیں اور وزیر ستان میں ٹریننگ سینٹر میں تربیت بھی دیتے رہے ہیں ۔

ملزمان خو د کش جیکٹس تیا ر کر نے کے ماہر ہیںجن کے قبضے سے 2 خو د کش جیکٹس ،5 ہینڈ گرنیڈ،7 کلا شنکوف ،37 بارودی گو لے اور 695 کلاشنکو ف کی گولیاں برآ مد ہوئی ہیں۔ ملزمان محرم الحرام میں دہشت گردی کرنا چاہتے تھے-



دیدگاهها بسته شده است.