بمناسبت ولادت با سعادت رسول اکرم ادراہ امور اسلامی بلوچستان کے زیر اہتمام کو ئٹہ سرینا ہوٹل میں بروز جمعہ ایک سیمنار منعقد ہوا

dsc_1231

علامه محمد جمعه اسدی امام جمعه کویته وصدر اداره امور اسلامی بلوچستان

dsc_1243

بمناسبت ولادت با سعادت پیغمبر رحمت ، وجہ تخلیق کا ئنات رسول اکرم ؐ  ادراہ امور اسلامی بلوچستان کے زیر اہتمام کو ئٹہ سرینا ہوٹل میں بروز جمعہ ایک سیمنار براۓ (تفرقہ و اختلاف سیرت نبی ؐ کے پیغام کی روشنی میں اور ہفتہ وحدت مسلم امہ کے اتحاد کی برقراری حکم خداوندی ) کے عنوان سے منعقد ہوا جس میں مختلف مکاتب فکر کے علماء نے شرکت کی خصوصا علامہ محمد جمعہ اسدی (امام جمعہ کوئٹہ اور پرنسپل جامعہ امام صادق ؑ، مولانا محمد خان شیرانی (چیئر مین اسلامی نظریاتی کونسل) محمد رفیعی ایرانی قونسل جنرل ، مولانا انور الحق حقانی، مولانا عبد الحق ہاشمی (صوبائی امیر جماعت اسلامی)، مولانا قاری عبد الرحمن ، ڈاکٹر عطاء الرحمن اور دوسرے علماءکرام نے شرکت کی۔

اس سیمنار کے خطاب کرتے ہوئے ادارہ امور اسلامی بلوچستان کے صدر جناب علامہ محمد جمعہ اسدی نے قرآن کی آیت ” لَّقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ“ کو اپنی تقریر کا موضوع قرار دیتے ہوئے کہا کہ رسول اکرم ؐ کی زندگی کا ایک پہلو تمام مسلما نوں کے لیئے رول ماڈل ہے اگر مسلمان سیرت رسول ؐ کو اپنا نے تو آج یہ اختلافات نہ ہو تے۔

رسول اکرم ؐ کی سیرت طیبہ میں جو چیز سب سے زیادہ نمایاں نظر آتی ہے وہ صبرو تحمل ہے ۔ پیغمبر اکرمؐ نے حتی کفار و مشرکین کے ساتھ صبرو تحمل کا مظاہرہ کیا اور اپنے اخلاق حسنہ کے ذریعہ چند ہی سال میں سر زمین حجاز کو مسلمانوں کا مرکز بنادیا۔ کاش مسلمان بھی کم از کم آپس میں ہی اس اخلاق کا مظاہرہ کریں تو عالم اسلام کی مشکلات آسان ہو سکتی ہیں ۔

علامہ محمد جمعہ اسدی کے علاوہ دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

مقررین نے اتحاد امت مسلمہ پر زور دیتے ہو ئے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کو کشیدگی ختم کرکے دوستی کا ہاتھ بڑھانا ہوگا۔ مقررین نے یہ بھی کہا کہ تمام تر اختلافات کے خاتمے کے لیۓ کلمہ طیبہ پر ایمان کافی اور ہم سب کو مل کر اسلام کی عظمت اور سر بلندی کے لیۓ کردار ادا کرنا چاہیئے اور اگر علماء کرام نے اتحاد و وحدت کے لیئے اپنی ذمہ داریوں کو صحیح طریقہ سے نہ نبھایا تو کل قیامت کےدن سب کا مؤاخذہ ہو گا اور دنیا میں عالمی سطح پر مسلمانوں کو مزید پستی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مقررین کے اپنے خطاب میں یہ بھی کہا کہ موجودہ دہشت گردی امریکہ و اسرائیل کے بقا کی جنگ ہے جس کے لیۓ تمام مسلمانوں کو بیدار ہونے کی ضرورت ہے۔

dsc_0475 dsc_0521 dsc_0540 dsc_0556 dsc_0570 dsc_0634 dsc_1242 dsc_1250 dsc_1307



دیدگاهها بسته شده است.