پاکستان، فارسی مترجمین کے لیے خانہ فرہنگ ایران کیجانب سے ریفریشر کورس کا آغاز

ee18d2fa106586cf4c5af9229c6c75e4

پاکستانی شہر ‘راولپنڈی’ میں واقع ایرانی خانہ فرہنگ ادارے کی جانب سے پاکستانی مترجمین زبان فارسی کے لئے آٹھ روزہ ریفریشر کورس کا آغاز کیا گیا ہے.

خانہ فرہنگ ايران كي ويب سائيٹ كے مطابق، 27 دسمبر مترجمين زبان فارسي كے ليے 8 روزہ ريفريشر كورس كا آغاز اسلامي جمہوريہ ايران كے خانہ فرہنگ، راولپنڈي ميں ہو گيا.

اس كورس ميں راولپنڈي اور اسلام آباد كے كالجز اور يونيورسٹيوں كے اساتذہ اور مترجمين زبان فارسي شريك ہيں.

يہ ريفريشر كورس جامعہ تہران كے اردو شعبے كے پروفيسر ڈاكٹر ‘علي بيات’ كي نگراني ميں ہو رہا ہے

كورس كي افتتاحي تقريب سے خطاب كرتے ہوئے ايران كے خانہ فرہنگ كے ڈائريكٹر جنرل ڈائريكٹر علي آقا نوري نے كہا كہ ترجمہ تہذيب ،ثقافت و تمدن كو دوسرے معاشرے ميں منتقل كرنے كا ذريعہ ہے.

انہوں نے بتايا كہ مترجم در اصل امانت دار ہوتا ہے، جسے ذمہ داري كے ساتھ ادا كرنا ہوتا ہے، اسي اہميت كے پيش نظر كورس كا انعقاد كيا گيا ہے.

پروفيسر علي بيات نے بھي اس موقع پر مترجمين زبان فارسي كورس كے مختلف پہلووں پر روشني ڈالي.

اس ريفريشر كورس ميں سرگودھا يونيورسٹي، انٹرنيشنل اسلامي يونيورسٹي اسلام آباد، نمل يونيورسٹي، ايف جي كالج برائے خواتين اسلام آباد اور اصغر مال كالج راولپنڈي اور ادارہ فروغ قومي زبان اور آزاد مترجمين شريك ہيں.

يہ وركشاپ تين جنوري تك جاري رہے گی۔



دیدگاهها بسته شده است.