2016 میں 58 اہل تشیع شہید

189227

ماہ جنوری 2016
جنوری کا مہینہ شیعہ نسل کشی سے خالی نہیں رہا سال کے آغاز میں ہی تکفیری دہشتگردوں نے ۳ شیعہ مسلمانوں کو شہید کیا ، شیعیت نیوز کے مطابق یہ شہادت کوئٹہ،کراچی اور اٹک میں نوید احمد، مختار زیدی اور نوید عباس نامی مومنین کو شہید کیا گیا۔

ماہ فروری
2016 کا فروری بھی پاکستان کی سرزمین پر شیعہ مسلماں کے خون سے رنگیں ہوا، 8 فروری کو ملک افتخار نامی ایک مومن کو پشاور میں تکفیری دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے شہید کیا۔

ماہ مارچ
2016 کے مارچ میں 4 شیعہ مومن ملک کے دیگر حصو ں میں شہید ہوئے، کراچی ،پشاور، اور ڈی آئی خان میںاظہر حسین ، سید رضی الحسن،شمشیر علی اور عابد رضا کو شہید کیا گیا۔

ماہ اپریل

اپریل میں کراچی اور حیدر آباد میں کل ملا کر 4 مومنین شہید ہوئے،جن میں سے ۳ کراچی اور ۱ ایک حیدرآباد کے مومن تھے۔
شہداء کے نام: شاہد حسین ،علی سجاد،ہاشم رضوی اور امداد جعفری ہیں
شاہد حسین اور علی سجاد اور ہاشیم رضا ایک ساتھ ہیں حملہ آور کے ذد میں آئے تھے۔ جبکہ ہاشیم رضا جامعہ کراچی میں فزکس ڈیپارٹمنٹ سے گولڈ میڈلسٹ بھی تھے

ماہ مئی
مئی میں ۸ شیعہ مومنین شہید ہوئے، ماہ مئی اس حوالےسے بھی دردناک ثابت ہوا کیونکہ اس ماہ میں تکفیری کے خلاف آواز بلند کرنے والے شہید خرم ذکی کراچی میں دہشتگرودں کی بربریت کا نشانہ بنے، جبکہ ڈیر ہ اسماعیل خان میں ایک ہی روز ۴ شیعہ جوانوں کو شہید کیا گیا، جن میں دو ایڈوکیٹ بھی شامل تھے۔
۵ مئی ایڈوکیٹ عاطف علی، ایڈوکیٹ مرتجز،اطہر عباس اور مختار عباس ڈیرہ اسماعل خان میں شہید ہوئے
7 مئی شہید خرم زکی ، جبکہ 12 مئی کو پارچنار میں ناصر علی، یحییٰ حسین اور اکبر علی کو شہید کیا گیا۔

جون
جون 2016 میں شیعہ مسلمانوں سمیت شیعہ ہونے کے جرم میں معروف نعت خواں شہید امجد صابری کو دہشتگردوں نے شہید کیا،کراچی میں 2 جون کو محمد عباس، 22 جون محمد اظہر اور امجد صابر ی کو شہید کیا جبکہ۳۰ جون کو ندیم عباس ڈیر ہ اسماعیل خان میں شہید ہوئے۔

جولائی
۶ جولائی کو ڈیر ہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں نے ایڈوکیٹ شاہد عباس شیراز ی کو شہید کیا

اگست
اگست کے ماہ میں کوئٹہ اور کراچی میں ۳ شیعہ مسلمانوں کو شہید کیا گیا،پہلی اگست کو محمد بنی اور غلام بنی کوئٹہ میں شہید ہوئےجبکہ 23 اگست کو کراچی میں صائم رضا کو شہید کیا۔

ستمبر
ماہ ستمبر کراچی اور شکار پور میں ۲ شیعہ مسلمان شہید ہوئے،17 ستمبر کو شکار پورمیں محمد رفیق اور کراچی شباب حیدر کو 20 ستمبر کو شہید کیا گیا

ماہ اکتوبر، نومبر
شیعیت نیوز کے مطابق رواں سال ماہ اکتوبر محرم الحرام کے آغاز سے نومبر تک مختلف واقعات میں 255شیعہ مسلما ن کوعقیدے کی بنیاد پر قتل کیا گیا ،روان محرم الحرا م اور صفر کے دوران شیعہ مسلمانوں پر ۴ بڑے حملے ہوئے جبکہ دیگر ٹارگیٹ کلنگ کے واقعات میں25 شیعہ مسلمان کو بے دردی سے قتل کیا گیا جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔

ماہ دسمبر
سال کے آخری ماہ میں بھی شیعہ مسلمانوں کو قتل کیا گیااطلاعات کے مطابق ابتک 6 شیعہ مسلمان شہید ہوئے
01 دسمبرکوئٹہ میں سید الیاس شاہ نامی مومن شہید ہوئے۔
02 دسمبر کراچی میں عرفان علی اور محرم علی کو شہید کیا گیا
08 دسمبر کوئٹہ میں علی خان شہید ہوئے
10 دسمبر ایبٹ آباد میں نظر حسین کو شہید کیا گیا
12 دسمبر کوئٹہ میں حیدر علی نامی محنت کش شہید ہوئے۔

 



دیدگاهها بسته شده است.