ملی یکجہتی کونسل کا اجلاس
برماکے مسلمانوں کے حوالہ سے آج ملی یکجہتی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں بلوچستان کی مذہبی جماعتوں کے سربراہان نے شر کت کی۔
حجت السلام والمسلمین محمد جمعہ اسدی امام جمعہ شہر کویٹہ نے بر ما کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ اس وقت مسلم دنیا متعدد مشکلات میں جہکٹری ہوتی ہیں اور دشمنان اسلام مختلف طریقوں سے مسلمانوں کو آپس میں ہی دست وگریبان کرنے میں مصروف ہیں ۔
شام ،عراق، فلسطین، کشمیر، الغرض ہر جگہ مسلمانوں کا ہی لہوبہہ رہا ہے۔
ہم نے سوچابہی نہں تہا کہ بدھ مت کے پیروکار اس طرح سے نہتے مسلمانوں کا بے دریغ قتل کرنے کی جرآت کریں گے۔
لیکن مسلمانوں کے آپس کی رسہ کشی نے برما جیسی کمزور اور طفیلی ریاست کو بہی موقع دیا کہ وہ مسلمانوں کو گاجر ،مولی کی طرح کاٹے۔
حجت السلام والمسلمین محمد جمعہ اسدی نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ برما کے سفیر کو ملک بدر کرے اگر اس اقدام کی جرآت نہیں کرسکتی تو کم از کم برمی سفیر کو طلب کراحتجاج کیا جاۓ۔
امام جمعہ شہر کویٹہ نے کہا برما میں جو کھجہ ہورہاہے اس کی وجہ سے پاکستان کے غیور عوام میں شدیدغیض و غضب پایا جاتاہے۔
لہذا اس کے پیش نظر حکومت پاکستان کو چا یئ کہ وہ عوام کی ترجمانی کرتا ہوۓ ،کوئ موثر قدم اٹہاۓ تا کہ پاکستان عوام کے تسلی ہوسکے۔